بیجنگ19مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ایتھوپئین ایئرلائنزکے ایک طیارے کو دوران پرواز مسافروں کے مابین مار کٹائی کے باعث لاہور کے علامہ اقبال بین الاقوامی ایئرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ کرناپڑ گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افریقی ملک ایتھوپیاکی فضائی کمپنی ایتھوپئین ایئرلائن کی پرواز ادیس ابابا سے بیجنگ جا رہی تھی کہ دوران پرواز اس میں سواردومسافروں کے درمیان کسی بات پرجھگڑاہوگیا۔ جھگڑے کے باعث دونوں کو خاصی چوٹیں آئیں لیکن ایک مسافرکی حالت زیادہ تشویشناک تھی جس کے باعث طیارے نے لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ایئرپورٹ ذرائع کاکہناہے کہ طیاے کے کپتان کی جانب سے تفصیلات سے آگاہ کئے جانے کے بعد رن سے کے قریب ہی ایک ایمبولینس بھی پہنچادی گئی تھی جس کی مددسے زخمی مسافرکواسپتال لے جایا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے جب کہ طیارہ دوبارہ اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گیا۔